تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیراعظم نے ترکش ایئر لائن کی پروازوں کا معاملہ حل کردیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کی ہدایات پر ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئر لائن کی کراچی کیلئے پروازوں کی تعداد کا معاملہ حل کردیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق معاملہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دورہ ترکی کے دوران ترکی کے وزیر اعظم نے اٹھایا تھا۔دونوں ممالک کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیرا عظم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو معاملہ دونوں اطراف کی باہمی رضا مندی سے حل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.