5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکہ: چٹان میں پھنسی بھیڑ کو ریسکیو ٹیم نے بحفاظت نکال لیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن …حال ہی میں امریکہ میں ایک ڈھلوان چٹان میں پھنسی بھیڑ کو ریسکیو ٹیم نے بحفاظت نکال لیا۔یہ بھیڑ راستہ بھول کر چٹان کی ناہموار راستوں پر بھٹک گئی تھی جسے ریسکیو ٹیم کے عملے نے رسیوں سے باندھ کر نیچے اتار ا۔اس بھیڑ کی مدد کیلئے جانے والی ایک خاتون اور ان کا کتا بھی وہیں پھنس گئے تاہم ریسکیو ٹیم نے بھیڑ کے سا تھ ساتھ ان دونوں کو بھی بحفا ظت اس چٹا ن سے نیچے اتا ر لیا۔