تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھوٹان میں سارک سیکریٹری خارجہ سطح کا اجلاس جاری

جنگ نیوز -
تھمپو…بھوٹان میں سارک سیکریٹری خارجہ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں ویزا قوانین میں نرمی اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔ بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں سارک کے رکن ممالک کے سیکریٹری خارجہ سطح کا اجلاس دو روز جاری رہے گا۔ سارک اسٹینڈنگ کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک فریم کے تحت جامع مذاکرات، خطے میں معاشی اور اقتصادی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ توانائی ،خوراک ، سکیورٹی اور غربت کے خاتمے کیلئے تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان سارک ممالک سے ماحولیات کے شعبے میں تعاون چاہتا ہے۔ اجلاس میں بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راؤ ، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، بنگلہ دیش،افغانستان اورمالدیب کے سیکریٹری خارجہ شریک ہیں۔ اجلاس میں آٹھ اورنو فروری کوہونیوالی سارک وزرائے خارجہ کانفرنس کاایجنڈاتیارکیا جائیگا، جس میں سارک ملکوں کے لیے ویزے میں رعایت کرنے کے ایشوپربات ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.