5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گوجرانوالہ: کتے کی چوری کے الزام میں زنجیروں میں جکڑے دو افراد بازیاب
جنگ نیوز -
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر کتا چوری کے الزام میں کئی روز سے زمیندار کی قید میں محبوس زنجیروں میں جکڑے دو افراد کو پولیس نے چھاپہ مارکر بازیاب کرالیاجبکہ ایک مکان میں بند ان افراد کی چار خواتین اور بچوں کو بھی دروازے توڑ کر نکالا لیا گیا ۔بازیاب افراد کا کہنا ہے کہ دن کو زبردستی کام لیا جاتا ہے اور رات کو باندھ جاتا ہے۔ تھانہ احمد نگر پولیس کے مطابق نواحی گاؤں دلاور چیمہ میں ظہیر چیمہ اور محمود چیمہ کے ڈیروں پر دو افراد زنجیروں میں جکڑ کر محبوس رکھنے کے بارے اطلاع جس پر چھاپہ مارا گیا تو ایک شخص جہانگیر احمد ظہیر چیمہ کے ڈیرہ سے زنجیروں جکڑ ہوا پایا گیا جس کو اسے چارپائی کے ساتھ باندھ رکھا تھا جس کے زنجیر کی چابی ڈیرہ پر موجود ایک اور شخص کے پاس تھی جسے کھول کر بازیاب کرایاگیا جبکہ دوسرا چھاپہ محمود چیمہ کے ڈیرہ پر مارا گیا تو ادھر سے اعجاز نامی شخص کو برامد کیا جہنوں نے بتایا کہ انکی فیملی کو بھی ایک گھر میں تالے لگاکر محبوس کیا گیا جب پولیس نے اس مکان پر چھاپہ مارا تو اسکے بیرونی دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جس پر پولیس دروازے توڑ کر جب دیکھا تو اندر خواتین موجود تھی جنہوں بتایا کہ دن کے وقت ان پر پہرے دار کھڑا کر کے انہیں کے تالے کھول دیئے جاتے ہیں جبکہ رات کو اسی طرح تالے لگا کر قید کر دیا جاتا ہے۔ خواتین نے بتایا کہ ان کے مردوں کو صرف کتا چوری کرنے کے الزام میں زنجیروں میں جکڑ کئی روز سے رکھا ہوا بازیاب ہونے والے جہانگیر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوے بتایا کہ اس پر کتا چوری کرنے کا الزام لگایا گیا جبکہ میرے بھائی اعجاز پر رقم کی لین دین کا الزام لگا کر قید کر رکھا تھا دوسری طرف چھاپہ مار ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد مکمل کارروائی کی جاے گی۔