تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وفاقی ملازمین کی اسناد کی دو ماہ میں تصدیق ناممکن ، ذرائع ایچ ای سی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے چاراپریل تک تمام وفاقی ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔ تاہم ہائر ایجوکمیشن کے ذرائع کے مطابق صرف دو ماہ میں ساڑھے تین لاکھ ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق ناممکن ہے۔ وزیراعظم کے نوٹیفکیشن میں مزید کوئی بات نہیں کی گئی ہے مگر خیال ہے کہ جن ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہوئیں انہیں نوکری سے برطرف کیا جاسکتا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم پر کئی ارکان اسمبلی کا دباؤ تھا جن کا موقف ہے کہ اس طرح ارکان اسمبلی کی جعلی ڈگریوں پر لگنے الزامات کی بازگشت کم ہوسکتی ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے1098 ارکان پارلیمنٹ کی تصدیق گذشتہ سال جولائی میں شروع کی تھی۔ سات ماہ میں صرف 816 ارکان کی ڈگریوں کی تصدیق ہوسکی ہے ،60 ارکان کی ڈگریاں جعلی پائی گئیں۔282 ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جاسکی ۔ اس تناظر میں صرف دو ماہ میں ساڑھے تین لاکھ ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق ناممکن کام ہے۔ کیوں کہ اس کامطلب ہے کہ اگر پہلے دن سے ڈگریوں کی تصدیق شروع کردی جائے تو ایچ ای سی کو روزانہ5833 ڈگریوں کی تصدیق کرنی ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.