تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسلام محبت،پیار اور رحم دلی کا درس دیتاہے،کیرون آرمسٹرونگ

جنگ نیوز -
کراچی …معروف اسکالر اور مصنفہ کیرین آرم اسٹرونگ کا کہنا ہے کہ اسلام محبت،پیار ،بھائی چارگی اور رحم دلی کا درس دیتاہے۔ مذہبی معاملات میں گہری سوچ وفکررکھنے والی مایہ ناز مصنفہ کیرین آرمسٹرونگ نے اپنی کتاب Islam and compassion کے حوالے سے کراچی میں لیکچر دیا ۔لیکچر لینے کیلئے طلبہ، سول سوسائٹی اور ادبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ Islam and Compassion کی مصنفہ کیرین آرمسٹرونگ نے قرآنی آیات،اسلامی واقعات اور اسلامی تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ اسلام محبت،پیار ،بھائی چارگی اور رحم دلی کا درس دیتاہے۔ قرآن بتا تا ہے کہ کس طرح خود میں دوسروں کو سننے کا حوصلہ پیدا کیا جائے اور اپنے حسن اخلاق سے دشمنوں کو بھی زیر کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر معروف بزنس مین امین ہاشوانی نے چارٹر آف پیشن بھی پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ چارٹر آ ف پیشن پاکستان کے تمام اسکولوں،عوامی مقامات پر لگانا چاہتے ہیں جبکہ تمام ایدھی سینٹر زمیں بھی یہ چارٹرز نصب کئے جائیں گے۔جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کیرین آرمسٹرونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی پرتشدد کارروائیاں اسے دنیا میں بدنام کررہی ہیں لیکن پاکستان آکر انہیں احساس ہوا کہ یہاں کے لوگ امن پسند اور دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.