تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایم کیو ایم نے بلدیاتی نظام کے تحت مجسٹریٹی نظام کی حمایت کردی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ نے بلدیاتی نظام کے تحت مجسٹریٹی نظام کو بحال کرنے کی حمایت کر دی۔ اتوار کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مجسٹریسی نظام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،صوبائی وزراء ایاز سومرو اور سید مراد علی شاہ کی شرکت کی جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار اور سید سردار احمد نے شرکت کی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ سندھ لوکل گورمنٹ آرڈیننس کے تحت مجسٹریسی نظام کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پیر کو وزیر قانون سندھ اور سیکریٹری قانون کے ساتھ بیٹھ کر مسودہ تیار کیا جائے گا۔ سید سردار احمد نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ کو سمری بھیجی جائے گی ، منظوری کے بعد وفاق کو سندھ حکومت کی جانب سے تجاویز ارسال کی جائیں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.