5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایف آئی اے عدالت کو گمراہ کر رہی ہے،کامل علی آغا
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے سیکریٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ایف آئی اے عدالت کو گمراہ کر رہی ہے،اور مونس الٰہی کو وطن واپسی کی مہلت دئیے بغیر ان کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی ذاتی مصروفیت کیلئے لندن گئے تھے جس کے ایک ہفتے بعد انہیں پیش ہونے کاسمن بھیج دیا گیا ، مونس الٰہی کے وکیل نے ایف آئی اے کو اطلاع بھی دی لیکن ان کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے،کامل علی آغا نے کہا کہ این آئی سی ایل کیس کے ملزم محسن وڑائچ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ایک خط بھی بھیجا،جس میں واضح کیا کہ این آئی سی ایل کیس میں لین دین سے مونس الٰہی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔