تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

طلباء بہتر مستقبل کیلئے اے پی ایم ایس او کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں، رضا ہارون

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست صوبائی وزیر رضا ہارون نے کہا کہ اے پی ایم ایس او نے ہمیشہ قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر طلباء میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ دینے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے طلباء کو تعلیمی میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے اور اس کیلئے علم و ادب کی محفلوں کا انعقاد ہوتا رہنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار رضا ہارون نے اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام جامعہ این ای ڈی میں ہونے والے ” بک پیراڈائز “ کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے وائس چیئرمین عبدالوہاب ، جوائنٹ سیکریٹری عمیر خان ، اراکین مرکزی کابینہ کے اراکین، سیکٹر و یونٹ کمیٹیز، کے ذمہ داران و کارکنان کے علاو ہ شہر کی مختلف جامعات اور کالجز کے وائس چانسلرز، پرنسپلز، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔رضا ہارون نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارا ملک انگنت مسائل کا شکار ہے ہمیں تعلیم یافتہ باشعور نوجوانوں کی خدمات حا صل کرنی ہونگی تاکہ پاکستان کو مسائل کے اس بھنور سے باہر نکالا جا سکے۔ طلباء کو مخاطب کرکے انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین اپنے خطابات میں کئی بار طلباء کو مخاطب کرکے یہ بات کہہ چکے ہیں کہ طلباء میدان عمل میں آجائیں دنیا میں جتنے بھی انقلاب آئے ان میں طلباء نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ اب پاکستان کے طلباء بھی بہتر مستقبل کیلئے اے پی ایم ایس او کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں اور ملک میں آنے والے انقلاب میں ہر اول دستے کا کردار اد ا کریں۔ قبل ازیں وائس چیئرمین اے پی ایم ایس او عبدالوہاب نے بک پیراڈائز کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او طلبہ میں ایسی سیاسی شعور کی آگاہی فراہم کرنا چاہتی ہے جو انکی آنے والی نئی نسلوں کی بقا ء و سلامتی او ربہتر مستقبل کی ضامن ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او قائد تحریک الطاف حسین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتی ہے اور یہی ہمارا اولین فریضہ ہے، اے پی ایم ایس او نے ہمیشہ طلباء کی رہنمائی کی ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی طلباء کو ایسے مواقع فراہم کرتی رہے گی جو حصول علم کیلئے ہوں۔دریں اثناء اے پی ایم ایس او کی وایس چےئرپرسن اسریٰ طفیل نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ درپیش حالات میں طالبات کو اپنا روایتی مثبت کردار ادا کرنا ہوگا آج زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔جامعہ کراچی میں منعقدہ اے پی ایم ایس اوشعبہ طالبات کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ قائد تحریک الطاف حسین کے ہر پیغام پر لبیک کہتے ہوئے اپنی صفوں میں نظم و ضبط کو برقرار رکھیں اورحق پرستی کے پیغام کو پورے ملک کے تعلیمی اداروں تک پہنچائیں ۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے کے سیکرٹری جنر ل شبیر علی بابر ، جوائنٹ سیکرٹری عدیل صفری ، جوائنٹ سیکٹر ی برائے طالبات انا خان او ر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.