تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گلگت:گانچھے میں واٹر چینل کا پائپ پھٹنے سے متعددگھروں کو نقصان

جنگ نیوز -
گلگت …ضلع گانچھے کے گاؤں مرظی گوند میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث پاور ہاؤس کے واٹر چینل کا پائپ پھٹنے سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق75 گھروں پر مشتمل نواحی گاؤں مرظی گوند میں رات گئے پاور ہاؤس کا واٹر چینل پھٹ گیا اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔پانی گھروں میں داخل ہونے سے8گھر سب سے زیاذہ متاثرہوئے۔متاثرہ گاؤں کے لوگوں نے رات شدید سردی میں کھلے آسمان تلے گزاری اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ۔دوسری طرف نقصانات کا جائزہ لینے اور فوری امداد فراہم کرنے کیلئے مشہ بروم سب ڈویژن کے تحصیلدار عملے کے ساتھ متاثرہ گاؤں روانہ ہوگئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.