تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور: دعوت اسلامی کی استقبال ربیع الاول ریلی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں دعوت اسلامی نے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں ٹھوکرنیاز بیگ سے رائیونڈ تک میلادالنبی ریلی نکالی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی دس بجے ٹھوکرنیازبیگ سے شروع ہوئی اور25 کلومیٹرکا فاصلہ طے کرتے ہوئے رائیونڈ پہنچ کراختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکا کوعلی رضا آباد،بھوبتیاں چوک اوراڈہ پلاٹ پرپھولوں کے ہار پہنائے اورپتیاں نچھاور کی گئیں۔راستے میں جگہ جگہ دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔ریلی میں سبز پگڑیاں پہنے شرکا درود سلام کا ورد کررہے تھے۔ریلی کی قیادت محمد زاہد عطاری اورمحمد شاہد رضا عطاری نے کی ۔شرکا ٹریکٹرٹرالیوں ،کاروں ،ٹرکوں اورموٹرسائیکلوں پرسوارتھے۔اس موقع پرٹریفک اورسکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.