5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جعفرآباد :بارود ی سرنگ کے دھماکے میں تین اونٹ ہلاک
جنگ نیوز -
جعفرآباد …جعفرآباد کے قریب بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے تین اونٹ ہلاک ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جعفرآباد کے علاقے صحبت پور کے مقام پر اوچ پل کے قریب اونٹوں کاریوڑ زمینوں میں گھاس چررہا تھا کہ کہ اچانک ان کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ جس سے تین اونٹ ہلاک ہوگئے ۔یہ راستہ اوچ گیس فیلڈ کی سیکورٹی پر معمور دستہ استعمال کر تے ہیں جو چند گھنٹے قبل ہی اسی راستہ سے گزر گئے تھے ۔اگر سیکورٹی فورسز کا دستے کا قافلہ اس سے ٹکرا جاتا تو اس سے بہت بڑا نقصان ہوسکتاہے ۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔