تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل کرتے توپنجاب میں ہماری حکومت ہوتی ، کائرہ

جنگ نیوز -
لالہ موسیٰ…وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل پہلے شروع کردیتے توپنجاب میں ہماری حکومت ہوتی مگر سیاسی جماعتوں کو کسی بھی حالات میں توڑنے کی مخالفت کرتے ہیں،سیاسی جماعتیں مستحکم تب ہوں گی جب انھیں استحکام دیاجائے گا۔ لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ،مسلم لیگ ن اب بھی اپوزیشن میں ہے اور آئندہ بھی اپوزیشن ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے، یہ ایک سوچ کی لڑائی ہے پاکستان کی بقا اور خطے میں امن کے لئے لڑرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی جارہی ،جن کے پاس اور کوئی ایشو نہیں انھیں کون روک سکتاہے مگر اب لوگ باشعور ہوچکے ہیں۔ کابینہ کی تشکیل نو کے لئے اتحادیوں کیساتھ مشاورت جاری ہے اور ایم کیوایم کیساتھ ڈائیلاگ کا عمل جاری ہے دودن کے بعد وہ جواب دیں گے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بھارت کیساتھ تجارت چاہتے ہیں مگر اس کے لئے مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.