تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

زردوس خان اور خیام سرحدی کے انتقال پر الطاف حسین کی تعزیت

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 184کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر زردوس خان کے انتقال پر دلی تعزیت اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے مرحوم کے ا ہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،انھوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین)۔دریں اثناء قائدتحریک الطا ف حسین کی خصوصی ہدایت پر لاہور زون کے جوائنٹ انچارج قاضی مبین اور زونل کمیٹی کے رکن عدنان انیس نے ملک کے معروف اداکار خیام سرحدی کے انتقال پر مرحوم کی رہائشگاہ جاکر سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایا ۔ اس موقع پر مرحوم کی صاحبزادی صائمہ خیام نے دکھ اور غم کی گھڑی میں یاد رکھنے پر الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہار کرتے ہوئے اس خواہش کااظہار کیا کہ الطاف حسین اداکار خیام سرحدی مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کرائیں ۔ بعدازاں ایم کیوایم لاہور زون کے وفد نے اداکار خیام سرحدی کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ قل خوانی میں شرکت کی اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ دریں اثناء متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن عبد الرؤف خان کے بہنوئی فرحت اللہ،میرپور خاص زون یونٹ 8/Aکے جوائنٹ انچارج ندیم عباسی کی والدہ محترمہ بشیراً ،گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 68کے کارکن ملک عباس کاظمی کے بھائی مسعود عباس کاظمی ،میڈیکل ایڈ کمیٹی یونٹ عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر ندیم راجپوت کے والد فضل الدین،ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 184کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر زردوس خان اور ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹر کے سیکٹر ممبر ناصر علی کی والدہ محترمہ حمیدہ بیگم کے انتقا ل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.