5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان ریلوے کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات ،سفاری ٹرین چلانے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لاہور…ریلوے کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں پراکس اور ریلوے نے سیاحتی مقامات کے لیے سفاری ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پراکس کے ترجمان کے مطابق20 فروری کوسفاری ٹرین راولپنڈی سے ٹیکسلا کے لیے چلے گی۔27 فروری کو کھیوڑہ اور12 مارچ کو کالاباغ کیلئے چلائی جائیں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے موقع پر سفاری ٹرینیں چلانے کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔