5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زور
جنگ نیوز -
تھیمپو…بھوٹان کے دارالحکومت تھیمپو میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے آئندہ دورہ بھارت پر بات چیت بھی کی گئی ۔ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک بھی اس ملاقات میں شریک تھے ، دنوں ملکو ں کے سیکریٹری خارجہ کے درمیاں شاہ محمود قریشی کے دورہ بھارت کی تاریخ اور دیگر تفصیلات طے کی جا رہی ہیں ،ملاقات میں مسائل کے حل کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔