5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لندن میں تقریب کے دوران پرویز مشرف پر جوتا پھینک دیا گیا
جنگ نیوز -
لندن…لندن میںآ ل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے میں ایک شخص نے پرویزمشرف پر جوتا پھینک دیا تاہم جوتا اسٹیج تک نہ پہنچا سکااور اگلی قطاروں میں جاگرا۔سابق صدر پرویز مشرف مشرقی لندن کے علاقے وال تھم اسٹو میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ایک پروگرام میں خطاب کررہے تھے جس میں ڈیڑھ ہزار کے قریب افراد جمع تھے، پرویز مشرف کی تقریر کے دوران ایک شخص نے کھڑے ہو کر اپنا جوتا ان پر مارنے کی کوشش کی تاہم جوتا اسٹیج تک پہنچنے میں ناکام رہا اور اگلی قطاروں میں جا گرا، منتظمین اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جوتا پھینکنے والے شخص کو ہا ل سے نکال دیا گیا، سخت سیکیورٹی کے باوجود ہال کے باہر بھی ان کے خلاف مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حق میں بھی نعرے لگائے۔