5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈولفنز کی ہلاکتوں کانوٹس لے لیا،رپورٹ طلب
جنگ نیوز -
کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دریائے سندھ میں ڈولفن کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دریائے سندھ میں زہریلے کیمیکلز ملنے سے بلائنڈ ڈولفن کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ جنگلی حیات ، فشریز اور مقامی انتظامیہ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے دریائے سندھ میں زہریلے مواد اور ڈولفن کی نسل بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔سید قائم علی شاہ نے تین روزہ مویشی، ماہی گیری پولٹری اور ڈیری فارمنگ نمائش کو صوبے میں ان شعبوں کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے سندھ میں زرعی اور لائیواسٹاک سے پیدا ہونے والی اشیا اور گوشت کے وسائل سے آگاہی ہوگی۔