تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: مقابلے کے بعد تین اغوا کار گرفتار،مغوی او رچھینی گئی کاربرآمد

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن سے پولیس نے مقابلے کے بعد تین اغوا کاروں کو گرفتار کر کے دو مغوی اور چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی۔ایس پی کلفٹن طارق دھاریجونے جیو نیوز کو بتایا کہ تین ملزمان نے پنجاب چورنگی کے قریب سے دو بچوں کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا اور فرار ہونے لگے تو گاڑی کے مالک نے15 کو اطلاع دی، جس پر ریڈزون میں تعینات مددگار پولیس نے اس گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے دونوں بچوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا اور چھینی گئی گاڑی بھی قبضے میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان کو فریئر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.