5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی پی پہلے دن سے نوازشریف کو ساتھ لے کرچل رہی ہے، تنویر کائرہ
جنگ نیوز -
لالہ موسیٰ…پنجاب کے وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پہلے دن سے ہی میاں نوازشریف کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور ان کے تحفظات دورکردیئے گئے ہیں اس لئے اب ان کا فرض بنتاہے کہ وہ بھی ساتھ دیں۔لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنویراشرف کائرہ نے کہا کہ ججزکی بحالی اور اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد شروع ہوچکاہے اور وفاقی وزارتوں میں رائٹ سائزنگ بھی ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ملکی مفاد میں بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے جو قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔