5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک فہیم کی بیوہ انتقال کرگئی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں امریکی اہل کار ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فہیم کی بیوہ نے دم توڑ دیا،واضح رہے کہ فہیم کی بیوہ نے اتوار کی صبح زہریلی گولیا ں کھاکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔جس کے بعد شمائلہ فہیم کو الائیڈ اسپتال میں علاج کے لے جایا گیا تھا اور اسے طبی امداد فراہم کی جارہی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور انتقال کرگئی۔