5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دورہ تھائی لینڈ سے فٹ بال ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی،فیصل صالح
جنگ نیوز -
کراچی…شکیل یامین کانگا… دورہ تھائی لینڈ سے پاکستانی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور ہم اس پوزیشن میں آجائیں گے پری اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں ملائشیا سے ڈٹ کر مقابلہ کریں اوراسی طرح کی سخت فائٹ دیں جس کا مظاہرہ چار سال قبل سنگاپور کے خلاف دیکھنے میں آیا تھا جب پاکستان نے دونوں لیگ جیت لئے تھے، اس بات کا اظہار پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ فیصل صالح حیات نے تھائی لینڈ روانہ سے قبل ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے فٹ بال ایسوس ایشن آف تھائی لینڈ کے صدر وراوی مکوڈی کی فٹبا ل خدمات کو سراہا جنہوں نے پاکستان فٹبال ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کیلئے ایک مرتبہ پھر 2009 کے بعد اپنی خدمات پیش کی اور امید ظاہر کی کہ دورہ تھائی لینڈ پاکستانی ٹیم کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور ہم اس پوزیشن میں آجائیں گے کہ ملائشیا سے ڈٹ کر مقابلہ کریں اوراسی طرح کی سخت فائٹ دیں جس کا مظاہرہ چار سال قبل سنگاپور کے خلاف دیکھنے میں آیا تھا جب پاکستان نے دونوں لیگ جیت لئے تھے۔ فیصل نے مزید بتایا کہ تھائی لینڈ کا ٹریننگ کیمپ 7 تا 20 فروری منعقد ہو گا اور اس دو ران تھائی لینڈ کی کلبس سے تین میچز اور تھائی لینڈ اولمپک ٹیم سے ایک میچ ہو گا اور ان میچوں سے ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ ہم کھاں پر کھڑے ہیں اور ہمیں موقع ملے گا کہ خامیوں کو دور کر سکیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کوچ طارق لطفی نے کہا ہے اولمپک کوالیفائنگ مرحلے سے قبل تھائی لینڈ میں ٹریننگ کیمپ پر فیصل صا لح حیات کا شکریہ ادا کیا۔