تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برائی اور جرائم کی روک تھام میں سرگرداں ننجاماسٹر

جنگ نیوز -
لندن …برطانوی خطے East Angliaمیں برائی اور جرائم کی روک تھام کے لیے ایک حقیقی سپر ہیرو میدان میں آگیا ہے۔33سالہMartin Faulksایک Ninjaماسٹرہے جس نے 6سال تک جاپان کے لیجنڈری مارشل آرٹ ماہرین سے سخت تربیت حاصل کی ہے۔مارٹن اب دن رات ایسٹ انگلینڈ کی مرکزی سڑکوں پر کالا لباس زیب تن کیے چہرے کو ماسک سے چھپائے گشت کرتا نظر آتا ہے اور قانون توڑنے والے افراد سے سختی سے پیش آتا ہے۔مارٹن جرائم کیخلاف جاری اپنے اس خود ساختہ جنگ میں اب تک جُرم کی کئی وارداتیں ناکام بنا چکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.