5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمائلہ کی خود کشی کا ذمہ دار بھی ریمنڈ ڈیوس ہے ،ورثاء
جنگ نیوز -
شمائلہ کی خود کشی کا ذمہ دار بھی ریمنڈ ڈیوس ہے ،ورثاء
لاہور…لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فہیم شمشاد کے ورثا کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوہ شمائلہ کی خود کشی کا ذمہ دار بھی ریمنڈ ڈیوس ہے ، اگر اسے سزا نہ دی گئی تو تمام اہل خانہ خود کشی کرلیں گے۔ لاہور میں مقتول فہیم کی بہن ممتاز بی بی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اگر ریمنڈ ڈیوس سے ملزموں جیسا سلوک ہوتا اور بہتر انداز میں تحقیقات کی جاتیں تو اس کی بھابھی خودکشی نہ کرتی ۔ ممتاز بی بی نے کہا کہ ابھی بھائی کا غم کم نہیں ہوا تھا کہ بھابھی کی موت کی صورت میں ایک اور صدمے کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو ان کا پورا خاندان خود کشی کرلے گا ۔ فیہم کے والد شمشاد احمد کا کہنا ہے کہ ایک امریکی کے ہاتھوں سے بیٹے کا قتل برداشت نہیں ہوتا ۔