تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ جاری

اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ استور میں شدید برفباری کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اسکردو شہر اور گردونواح میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ گلگت کے پہاڑوی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے بالائی اضلاع غذراوراستور میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے جاری رہنے والی شدید برفباری کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔ گھروں کی چھتوں پر کئی فٹ برف کی تہہ جم جانے سے کھڑکیاں اور دروازے بھی بند ہوگئے ہیں اور لوگ اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں۔مانسہرہ اور بنوں اضلاع میں بھی گزشتہ روز دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ باجوڑ ایجنسی میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے علاقے کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ایبٹ آباد میں بارش اور نتھیا گلی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث بالائی وادی نیلم اور لیپہ سمیت فارورڈ کہوٹہ کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔وادی جہلم میں شدید بارشوں اور برفباری کے بعد تمام علاقوں میں بجلی کی سپلائی گزشتہ کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔ادھر شمالی بلوچستان کے علاقے چمن سمیت دیگر مقامات پر بھی گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش کا نیا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.