تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ضلع جھل مگسی کے ڈپٹی کمشنر شوکت مرغزانی تاحال بازیاب نہ ہوسکے

جنگ نیوز -
ضلع جھل مگسی کے ڈپٹی کمشنر شوکت مرغزانی تاحال بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے ڈپٹی کمشنر شوکت مرغزانی کو چھ روز گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کرایا جاسکا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق شوکت مرغزانی کو نامعلوم مسلح افراد نے چھ روز پہلے ضلع بولان میں اسلحے کے زور پر محافظوں سمیت اغواکیا تھا ۔ بعد میں ان کے محافظوں کو چھوڑ دیا گیا لیکن ان کی رہائی اب تک عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی اغوا کاروں نے کوئی مطالبہ کیا ہے ۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ڈپٹی کمشنرکے اغوا کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان کے بارے میں کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیا گیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.