تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:عیدگاہ،شاہ لطیف تھانوں کے باہر دھماکے،2افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں دو تھانوں کے باہر ایک ہی وقت دھماکوں سے2 افراد زخمی ہوگئے ۔ جبکہ املاک کو نقصان پہنچا۔کراچی کے اولڈ ایریا میں لی مارکیٹ کے ساتھ ہی واقع عیدگاہ تھانہ کے عقب میں صبح 9 بجے ایک زوردار دھماکے سے خوف و حراس پھیل گیا۔ دھماکے سے نیپئر پولیس لائن کی دیوار گرگئی۔ متعدد گھروں اور تھانے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جبکہ پولیس لائن میں رہائش پزیر سی آئی ڈی کا ایک اہلکار نزاکت اور خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔عین اسی وقت ملیر میں نیشنل ہائی وے واقعشاہ لطیف ٹاون تھانے کے باہر بھی زور دار دھماکہ ہوا۔جس سے تھانے کئی فٹ کا گڑھا پڑھ گیا۔ اورتھانے کی دیوار اور کمرہ گرگیا۔عینی شاہداین کے مطابق عیدگاہ تھانے کے باہر کوئی شخص پیکیٹ رکھ کے گیا تھا۔پولیس کے مطابق تاحال دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.