5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:موچی گیٹ کے قریب گودام میں آتشزدگی،15افراد زخمی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں واقع ایک گودام میں آتشزدگی کے باعث 15افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ آگ نے2 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ گودام میں لگی آگ کے باعث پلازا کا ایک حصہ بھی گر گیا اور گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ڈی سی او لاہور احد چیمہ کے مطابق سول ایوی ایشن فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔