5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ضلع چترال میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا
جنگ نیوز -
چترال…کوہ ہندوکش کے دامن میں واقع ضلع چترال میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ سڑکیں برف سے ڈھک جانے کے باعث چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں موسم کی شدید ترین برفباری کے باعث لواری ٹنل روڈ بند ہوگیا ہے ۔ضلعی ہیڈ کوارٹر کا تمام علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ضلع بھر میں مواصلات، بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے بونی سمیت چترال کے بالائی علاقوں میں تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔موسم خراب ہونے کی وجہ سے پشاور سے چترال کے درمیان پروازیں بھی ایک ہفتے سے بند ہیں۔ لواری ٹنل بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر دیر اور زیارت میں پھنس کر رہ گئے ہیں اور چترال میں غذائی اجناس کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔