5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی،آئندہ24گھنٹے موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم صاف اور کبھی جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی اوراسکے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں 10 سے 15 گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ۔جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب64 فیصد ہے۔