تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان اور اسامہ بن لادن نظریاتی طور پر ایک ہیں،بھارت/وکی لیکس

جنگ نیوز -
بھارت نے دہشتگردی کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ وکی لیکس نے بھارتی حکام کی امریکیوں سے ملاقات میں الزام تراشیوں کا بھانڈہ پھوڑا ہے۔ بھارتی عہدیداروں نے پاکستانی اسٹبلشمنٹ کو تو خطے کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے ساتھ یہ بھی الزام لگایا کہ پاکستان امریکا کے افغانستان میں ناکام ہونے کا انتظار کررہا ہے۔اٹھارہ دسمبر دو ہزار چھ کو نئی دہلی میں پولیٹیکل قونصلر Ted Osius نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا جس میں سات دسمبر کو بھارتی ماہرین اور سابق عہدیداروں کی انسداد دہشتگردی کے ڈپٹی معاون Virginia Palmer اور دیگر امریکی حکام سے ملاقات کی تفصیل بتائی گئی۔ اس ملاقات میں پاکستان کیلئے سابق بھارت ی سفیر Gopalaswamy Parthasarathy بھی شریک تھے جو اْس وقت افغانستان میں قیام سے متعلق بھارتی کمیٹی کے ماہر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ امریکی عہدیداروں سے ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے ماہر ڈاکٹر Ajai Sahni نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی اسٹبلشمنٹ خطے کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اسامہ بن لادن نظریاتی طور پر ایک ہیں۔ طالبان پاکستان کی اسٹریٹیجک دہشتگردی سے جڑے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا کہ امریکا نے پرویز مشرف پر ضرورت سے زیادہ اعتبار کیا جس کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ ’را‘ کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا افغانستان اور بھارت میں پاکستان کی جانب سے ریاستی دہشتگردی بند کرانا چاہتا ہے تو اسے پرویز مشرف پر دباوٴ ڈالنا ہوگا۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے بارے میں ڈاکٹر Ajai Sahni نے کہا کہ اگرچہ یہ آرگنائزیشن پاکستان کے فوجی ڈھانچے کا ایک ڈسپلن حصہ ہے لیکن آئی ایس آئی چند مشہور دہشتگردوں کو گرفتار کرکے امریکا کو پاگل بنارہی ہے جبکہ اسامہ بن لادن کو آزاد چھوڑ رکھا ہے۔ علی محمد جان اورکزئی کو صوبہ خیبر پختونخوا کا گورنر بنانے پر پاکستان میں سابق بھارتی سفیر گوپال سوامی نے کہا کہ وہ امریکا سے شدید نفرت کرتا ہے۔ بھارتی ماہرین نے امریکی عہدیداروں سے ملاقات میں پاکستان پر توجہ مرکوز رکھی جبکہ افغانستان میں امریکا کو لمبے عرصے تک ٹہرانے پر بھی زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.