5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایران میں غیرملکی کھانوں کے کوکنگ شوز پر پابندی
جنگ نیوز -
تہران …ایران میں غیرملکی کھانوں کے کوکنگ شوز پر پابندی عائد کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایرانی ٹی وی چینلز پر کوکنگ کے ایسے تمام پروگرامز پر پابندی لگادی گئی ہے جس میں غیر ملکی کھانوں کی ترکیبیں بتائی جاتی ہیں۔ ایران کے سرکاری براڈکاسٹ کمپنی کے ڈپٹی ہیڈ علی درابی نے یہ اعلان ایک ٹی وی چینل کے دورے کے موقع پر کیا۔ایرانی ٹی وی چینلز پر اٹالین اور فرانسیسی کھانوں سمیت دیگر غیرملکی کھانوں کی ترکیبیں بتائی جاتی ہیں۔ جن پر ایرانی حکومت کی طرف سے جاری ایک قومی مہم کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔پزا، پاستا اور غیرملکی فاسٹ فوڈز ایران میں بہت مقبول ہیں۔تہران میں کئی ایسے ریسٹورنٹس ہیں جہاں مشرقی یا مغربی کھانے پیش کیے جاتے ہیں۔