تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور: پلازے میں لگی آگ بے قابو، مزید7عمارتیں لپیٹ میں لے لیں

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے موچی دروازے کے ایک پلازے میں لگنے والی آگ نے ارد گرد کی7عمارتوں ، ایک گھراور ایک مسجد کو لپیٹ میں لے لیا،جس سے تین عمارتیں جزوی طور پر زمین بوس ہوگئی، آتشزدگی اور عمارتیں گرنے سے22افراد زخمی ہوگئے ہیں،تنگ اور گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے فائربریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔موچی دروازے کے کاروباری علاقے میں آگ صبح تقریباً8 بجے لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا آگ کی شدت کے باعث ابھی تک7عمارتیں متاثر ہوئی ہیں جن میں تین کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ زخمی22 افراد کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آگ بجھانے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ریسکیو1122کی فائربریگیڈ کے علاوہ سول ایوی ایشن کے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیاہے تاہم کمشنر لاہور ندیم حسن آصف کے مطابق تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے،ریسکیو1122کے مطابق گرنے والی بلڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔آتشزدگی کے اس بڑے واقعہ نے امدادی اداروں کی کارکردگی کی قلعی بھی کھول دی ہے اور آگ بجھانے کیلئے آنے والی چار گاڑیوں میں سے دو گاڑیاں خراب ہوگئیں،جبکہ بعض گاڑیوں میں پانی کی کمی کی شکایت بھی سامنے آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.