تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور:سابق کمانڈنٹ ایف سی ملک نوید سمیت 4ملزمان پر فرد جرم عائد

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کی احتساب عدالت نے ایف سی میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق کمانڈنٹ ملک نوید سمیت چار ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔فرنٹئیر کانسٹیبلری میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت پشاور کی احتساب عدالت میں ہوئی ۔ عدالت نے سابق کمانڈنٹ ایف سی اور سابق آئی جی پی خیبر پختونخوا ملک نوید سمیت چار ملزموں پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی۔ فرد جرم کی کاپیاں بھی ملزموں کو فراہم کردی گئیں۔ ملک نوید اور دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے احتساب عدالت میں مقدمے کی باقاعدہ سماعت14 فروری سے شروع ہو گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.