تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: اورنگی میں کوچ الٹنے سے جنگ گروپ کے کارکن جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کوچ الٹنے سے جنگ گروپ کے سرکولیشن اسسٹنٹ خورشید عالم جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 48 سالہ خورشید عالم اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی میں اسلام چوک کے قریب رہائش پذیر تھے۔ وہ آج صبح گھر سے دفتر آنے کیلئے اعوان کوچ میں سوار ہوئے کہ گھر کے قریب ہی تیزرفتاری کے دوران کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں خورشید عالم سمیت پانچ مسافر زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر اورنگی ٹاؤن میں واقع قطر اسپتال پہنچایا گیا،جہاں خورشید کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں جنا ح اسپتال روانہ کردیا،تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔بعد ازاں ان کی میت لواحقین کے حوالے کردی ۔ متوفی نے اہلیہ اور سات بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.