تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مشرق وسطیٰ میں موسمی تبدیلیوں کے پیش حکومتیں اقدامات کریں، ایشیائی بینک

جنگ نیوز -
منیلا…مشرق وسطیٰ کی حکومتوں کو موسمی تبدیلیوں سے بڑے پیمانے پر لوگوں کی ہجرت کے پیش نظراقدامات کرنے ہونگے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی حکومتوں کو آنیوالے سالوں میں موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر لوگوں کی بڑی تعداد میں دوسرے علاقوں میں ہجرت کے باعث اقدامات لینے ہونگے۔ رپورٹ کیمطابق سیلاب، طوفان اور خشک سالی کے باعث متاثرہ افراد دیگر علاقوں کا رخ کر رہے ہیں، پاکستان میں گذشتہ سال آنے والا سیلاب بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس میں حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کو عارضی طور پر دوسرے علاقوں اور شہروں میں منتقل کیا گیا۔ مسلسل موسمی تبدیلیوں کے باعث یہ عمل آنیوالے دنوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر اس سلسلے میں ابھی تک کوئی نظام مرتب نہیں کیا گیا ہے اور بچاؤ کے سلسلے میں فراہم کی جانیوالی امداد ناکافی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.