5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد: فہیم کی بیوہ کی خودکشی، واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے نوجوان فہیم کی بیوہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ فہیم کی بیوہ نے انصاف کے حصول اور حکومتی رویے کی وجہ سے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں لاہور میں قتل ہونے والے فہیم کی بیوہ شمائلہ نے انصاف کے حصول اور حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہو کر فیصل آباد میں گذشتہ روز زہریلی گولیاں کھائی تھیں۔ شمائلہ کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں کئی گھنٹے زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ انتقال کرگئی۔فہیم کی بیوہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ شمائلہ کی تدفین آج فیصل آباد کے نواحی علاقے رسول پور میں کی جائیگی۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے خودکشی کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔