تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

معاف قرضے قوم کا پیسہ ہے، وصولی کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قرض معافی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے گزشتہ دوبرسوں میں معاف کئے گئے قرضوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری نے ریمارکس میں کہاہے کہ اب جمہوری حکومت ہے،جوقرض واپسی کی قانون سازی کرسکتی ہے۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے قرض معافی کیس کی سماعت کی ۔ اسٹیٹ بینک کے وکیل اقبال حیدر نے عدالت کو بتایاکہ1971 سے2009 تک قواعد کے برعکس50 ہزار قرضوں کی بے قاعدہ معافی ہوئی ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ معاف قرضوں کی تفصیلات کیوں نہیں پیش کی جارہیں ، صورت حال یہی رہی تو گورنر اسٹیٹ بینک کو طلب کریں گے، معاف قرضوں والا پیسہ قوم کا ہے، وصولی کیلئے عدالت کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔عدالت نے انڈس شوگرملز اور ریڈکو ٹیکسٹائل ملز کو گورنر اسٹیٹ بنک کے لئے قرض معافی ٹیسٹ کیس بناتے ہوئے اس کی تفصیلات طلب کرلیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتوں کو بھی مانیٹر کریں گے اور دیکھتے ہیں کہ پیسے کیسے واپس نہیں آتے ، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ملک کے دو اڑھائی کھرب روپے واپس آسکتے ہیں تودیگر مقدمات کی سماعت روک کر صرف اس مقدمہ کی اڑھائی تین ماہ تک سماعت کی جاسکتی ہیں ، بعد میں مقدمہ کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ #

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.