29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایشوریا رائے کیلئے فن اور ثقافت کے شعبے میں خدمات پر ایوارڈ
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…با لی وڈ کی نامور اداکارہ ایشوریا رائے کو فن اور ثقافت کے شعبے میں لازوال خدمات کے اعتراف کے طور پر اس ماہ ایوارڈ سے نوازا جا ئے گا۔بھارتی ریاست کر ناٹک کے وزیرِ اعلی بی۔ایس یادی اراپاایشوریا رائے کو ایک خصوصی تقریب کے دوران یہ ایوارڈ دینگے۔اس تقریب کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے اور اس سال بھی ایشوریا رائے کے علاوہ ریاست کر ناٹک سے تعلق رکھنے والے دیگر نا مور افراد کو ان کی خدمات کے صلے میں اعزازات سے نوازا جائے گا ۔اس تقریب کاانعقاد 11مارچ کو Belgaumمیں کیا جائے گا۔