تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباددھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 13ہوگئی،50سے زائد زخمی

جنگ نیوز -
فیصل آباد… فیصل آباد کے علاقے سول لائنز میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی ہے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سول لائنز میں حساس ادارے کے دفتر کے قریب واقع سی این جی اسٹیشن پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ قریب ہی واقع پی آئی اے کے دفتر کی عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا ،کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ کمشنر فیصل آباد طاہر حسین نے 13افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی این جی اسٹیشن پر نصب بم کا دھماکا تھا، بم کو سی این جی اسٹیشن کے ساتھ رکھا گیا تھا ، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملبے میں متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ، ملبہ اٹھانے کیلئے مشینری منگوا لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.