تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مشرقی لیبیا مجاہدین کا گڑھ بن چکا، 2008کا امریکی مراسلہ

جنگ نیوز -
کراچی…وکی لیکس نے لیبیا سے متعلق ایک اور اہم انکشاف کیا ہے۔ دو ہزار آٹھ کے دوران بھیجے گئے مراسلے میں واشنگٹن کو آگاہ کیا گیا تھا کہ افغانستان ، لبنان اور مغربی کنارے میں تربیت پانیوالے مجاہدین نے مشرقی لیبیا میں پناہ لے رکھی ہے اور وہ قذافی کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔فروری دو ہزار آٹھ کے سفارتی تار میں واشنگٹن کو آگاہ کیا گیا کہ بن غازی اور Derna مشرقی لیبیا کے وہ علاقے ہیں جو اب مجاہدین کا گڑھ بن چکے ہیں۔ یہ مجاہدین ، اسی کی دہائی میں افغانستان ، لبنان اور مغربی کنارے میں مذہبی اور نظریاتی تربیت حاصل کرنے والوں میں سے ہیں جنھوں نے اب مشرقی لیبیا کا رخ کیا ہے۔ بن غازی اور Derna اب سابق مجاہدین اور قدامت پسند اماموں کا مرکز بن چکا ہے جہاں غیر اسلامی سماجی اور ثقافتی اداروں کو بھی بند کرایا جاچکا ہے جن میں اسپورٹس لیگ ، تھیٹر اور یوتھ کلبس شامل ہیں۔ سفارتی مراسلے کے مطابق Derna کی مساجد میں شہداء آپریشن کے بارے میں خفیہ زبان میں گفتگو کرنا عام بات ہوگئی ہے۔ جون دو ہزار آٹھ میں بھی واشنگٹن کو طرابلس سے مراسلہ بھیجا گیا جس میں مشرقی شہر Derna کو عراق میں کارروائیوں کیلئے مزاحمت کاروں اور خودکش بمباروں کی آماج گاہ قرار دیا گیا۔ اسی مراسلے میں ایک مقامی شہری کے حوالے سے ذکر ہے جس نے ہالی ووڈ کی فلم ڈائی ہارڈ میں Bruce Willis کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ Derna شہر کے کئی نوجوان قذافی حکومت اور عراق میں اتحادی فوج کیخلاف مزاحمت کو نافرمانی کا اہم اور آخری حربہ سمجھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.