29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بالائی علاقوں میں موسم صاف،رابطہ سڑکیں بدستور بند ، لوگوں کو مشکلات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں کئی روز بعد موسم صاف ہے ،تاہم اب بھی کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں کئی روز کی بارش اور برف باری کے بعد موسم صاف ہوا ہے۔ تاہم اب بھی کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔سوات میں موسم ابر آلود رہنے کے بعد دھوپ نکل آئی ہے اور لوگ لطف اندوز ہورہے ہیں۔بحرین اورکالام کے درمیان ایک ماہ سے سڑکیں بند ہیں۔مظفرآبادسمیت بالائی آزادکشمیر میں موسم صاف ہے،بارشوں کا سلسلہ تھم چکاہے۔آج سے بند شاہراہوں کو کھولنے کا کام پھر سے شروع کردیاگیاہے۔اٹھ مقام مظرآباد،چکار،محمو دگلی باغ اور کیل کے مقام پر رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔ضلع کوہستان کے علاقے پٹن اورداسو میں رات بھر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعدآج صبح دھوپ نکل آئی ہے۔مانسہرہ میں شاہراہ کاغان کی بندش کا آج36واں دن ہے۔ضلع دیر میں موسم صاف ہے،دھوپ نکل آئی ہے۔سرگودھا میں حالیہ بارش کے باعث گندم اور گنے کی فصل پر بہتر اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے گندم کی اضافی فصل پیدا ہونے کا امکان ہے۔