تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گوانتانامو بے قیدیوں کے مقدمات دوبارہ شروع کرنے کی منظوری

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی صدر باراک اوباما نے گوانتانامو بے کے قیدیوں کے دو سال سے رکے ہوئے فوجی مقدمات دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔امریکی صدر نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گوانتاناموبے کے قیدیوں کے بارے میں پالیسی کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جیل بند کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد دو سال سے یہ مقدمات معطل تھے۔تاہم پیر کے روز جاری کئے گئے انتظامی حکم نامے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے قیدیوں کے بارے میں نئے اصول وضع کئے ہیں جس کے مطابق ایسے قیدیوں کوقید رکھا جا سکتا ہے جن پرابھی فردِ جرم نہیں لگائی گئی، انہیں سزا نہیں ہوئی یا جن قیدیوں کو منتقل کیے جانے کے بارے میں نشاندہی نہیں ہوسکی۔حکم نامے کے مطابق جن قیدیوں کو آزاد کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ان کے بارے میں ایک خاص مدت کے بعد جائزہ لیا جائے۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی وفاقی عدالتوں میں مشتبہ لوگوں کے مقدمات چلانے پرکانگریس کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کی کوشش بھی کی جائیگی۔بیان کے مطابق کئی مقدمات فوجی عدالتوں کے بجائے سویلین عدالتوں میں چلانازیادہ مناسب ہوگا۔ امریکی انتظامیہ کا یہ کہنا بھی ہے کہ باراک اوباما اب بھی گوانتاناموبے جیل بند کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اس سلسلے میں ٹائم فریم نہیں دیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.