تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نقل کی وبا نے برطانیہ کے تعلیمی اداروں کوبھی گھیر لیا

جنگ نیوز -
لندن …اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ امتحانات میں نقل کی وبا صرف مشرقی ممالک کا عذاب ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں اپنے تعلیمی نظام کی بنا پر مشہوربرطانیہ بھی نقل وبا کی صورت اختیار گئی ہے۔برطانیہ کی80سے زائد جامعات میں کئے جانیوالے سروے سے معلوم ہوا کہ برطانوی تعلیمی اداروں میں تعلیمی خرابیاں بہت بڑھ گئی ہیں،جہاں نقل نے تعلیمی اداروں پر قبضہ جمالیا ہے ۔ بڑی تعدادمیں طالب علم ٹیچرز کورشوت دیتے،انٹرنیٹ سے مضمون چراتے اورنقل کے دیگر طریقوں پر ہاتھ صاف کرتے پکڑے گئے ہیں۔ تعلیمی سال 2009-10 میں نقل کے17ہزارسے زائدواقعات ریکارڈ کیے گئے جوگزشتہ چار برس میں کم ازکم50فیصد زیادہ ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقی اعداد و شمار اس سے زیادہ ہیں۔طالبِ علموں کی جانب سے ایم پی تھری سے امتحان میں نقل، ٹیسٹ کاکام گھرسے کرکے لانا، ٹشو پیپر پرلکھ لانا، موبائل میں رکارڈنگ اوراپنے اسائنمنٹ اور ڈاکومنٹس پر ٹیچر کے دستخط کرنے کے واقعات بہت زیادہ سامنے آرہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.