29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کامزار قائدکراچی سے آغاز
جنگ نیوز -
کراچی …سولہویں ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس آج سے مزار قائد کراچی سے شروع ہوگئی۔مزار قائد کراچی سے شروع ہونیوالی سولہ سو بیس کلومیٹر طویل ریس میں ملک بھر سے53 اور افغانستان کے5 سائیکلسٹ شرکت کررہے ہیں، ریس 11 مرحلوں پر مشتمل ہے، جو بیس مارچ کو ایبٹ آباد میں اختتام پذیر ہو گی۔ریس کے شرکا پہلے مرحلے میں145 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے حیدرآباد پہنچ رہے ہیں، جہاں سے وہ کل مورو کیلئے روانہ ہوں گے۔