29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا :بن غازی ائیر پورٹ کوعنقریب پر وازوں کیلئے کھو لنے کا اعلان
جنگ نیوز -
بن غازی…سی ایم ڈی…لیبیا کی باغی عناصر کا کہنا ہے کہ بن غازی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو دوبارہ پر وازوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔کرنل معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے ملک بھر میں رونما ہو نے والے احتجاج اور مظاہروں کے باعث اس ائیر پورٹ کو بند کر دیا گیا تھا جہاں جا بجا آویزاں کر نل قذافی کی تصاویر پر مظاہرین نے لو گیاں فائر کر کے اپنے غم وغصے کا اظہار کیا ۔ لیفٹینٹ کرنل نصیر سلیم کاکہنا ہے کہ تباہی کے بعد اس ائیر پورٹ کی آرائش کا کا م جاری ہے اور جلد ہی پروازیں کیلئے اس ائیر پورٹ کو باقاعدہ طور پر کھو ل دیا جائے گا۔