تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب پولیس میں شولڈر پروموشن پالیسی ختم کی جائے، سپریم کورٹ کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پنجاب میں پولیس کی شولڈرپروموشن کی پالیسی کو ختم کرکے ترقی کا باقاعدہ طریقہ رائج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب پولیس کے متاثرہ ایس پیز کی شکایت درخواست سے متعلق انسانی حقوق کے مقدمہ کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز خان بیگ بھی عدالت میں موجود تھے ، عدالت نے حکم میں مزید کہا کہ باقاعدہ پرموشن کی بنیاد پر ترقیوں کا عمل اپنایا جائے اور اس بارے میں چار ہفتوں میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.