تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی پہلے بیٹنگ ،پاکستانی بولنگ کا امتحان

جنگ نیوز -
پالی کیلے…ورلڈ کپ کرکٹ کا 24واں میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جارہا ہے۔ پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں شاہد آفریدی کو پہلی بار ٹاس کے معاملے میں شکست ہوئی ہے۔ کیوی کپتان ڈینیل ویٹوری نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویٹوری نے کہا کہ پاکستا ن ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، ہرانا آسان نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلی ہے، جس کا ہمیں فائدہ ہوگا اور آج کے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرینگے، انہوں نے بتایا کہ جیسی رائیڈر ان آج کے میچ میں شامل نہیں ، ان کی جگہ جیکب اورم کو موقع دیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اپنی بولنگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، بیٹنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلے باز محنت کررہے ہیں اور امید ہے کہ آج کے میچ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ شعیب اختر اور عبدالرحمن کو واپس لایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.