29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خواتین کا عالمی دن ، جیمز بونڈ ڈینیل کریگ نے دھارا خاتون کا روپ
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا اور اس مناسبت سے تقاریب و مباحثوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اسی دن کی مناسبت سے جیمز بونڈ کردار نے بھی معاشرے میں مرد و عورت کی برابری کی تصور کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی وڈیو میں کام کیا ہے جسے امدادی مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جائیگا۔دورِ حاضر کی بونڈ فلموں میں جیمز بونڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیل کریگ نے اس دو منٹ دورانیے کی وڈیو میں بونڈ 007سے خاتون کی حیثیت سے معاشرے میں اپنی پہچان تک کا سفر طے کیا ہے۔بونڈ کردار سے خواتین کالباس،میک اپ اور خاص سنہرے بالوں والی وِگ میں ایک عورت کا لبادہ اوڑھے ڈینیل کریگ نے معاشرے میں خواتین سے روا رکھے جانے والے غیر مساوی و امتیازی سلوک کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی ہے۔