تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد:سی این جی اسٹیشن کے قریب دھماکا،20افراد جاں بحق،100زخمی

جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آبادکے علاقے سول لائنزمیں سی این جی اسٹیشن کے قریب دھماکے سے بیس افرادجاں بحق اور100سے زائد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق دھماکا سول لائنز میں سی این جی اسٹیشن کے قریب ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا ،دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آوازمیلوں دور تک سنی گئی، قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے سے پی آئی اے کے دفتر کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ دھماکے کے مقام پر چار فٹ گہراگڑھا پڑ گیا ہے ،دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔دھماکے کے قریب حساس ادارے کے دفاتر بھی واقع ہیں جنہیں کافی عرصے سے دھمکیاں موصول ہورہی تھیں ،دھماکے کے مقام سے مشکوک گاڑی کا ملبہ اٹھا لیا گیا ہے۔ابتدائی شواہد کے مطابق پولیس اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دے رہی ہے ۔جاں بحق ہونیو الوں میں پی آئی اے کی ایک ملازمہ بھی شامل ہیں ،اس افسوسناک واقعے کے بعد انجمن تاجران نے ایک روز کیلئے کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.